اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے موقع پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ووٹ چوری ہونے سے بچائیں۔
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی ہیں، جس میں انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما ووٹ چوری ہونے سے بچائیں،اراکین قومی اسمبلی اور امیدوار آر او آفس میں موجود رہیں اور حتمی نتائج موصول ہونے تک آر او آفس میں موجود رہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی بھی پولنگ کے بعد آر او آفس متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں