اسلام آباد (ڈیسک) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کل بدھ کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے۔
