You are currently viewing ٹی ڈی اے نے “آٹو مکینیکا” میں شرکت کیلیے درخواستیں مانگ لیں

ٹی ڈی اے نے “آٹو مکینیکا” میں شرکت کیلیے درخواستیں مانگ لیں

اسلام آباد (ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ترکی میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش ” آٹو مکینیکا” میں شرکت کیلیے 10 مئی 2022 تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہونے والے عالی تجارتی میلے میں آٹو موبائلز کی مصنوعات و خدمات تیار اورفراہم کرنے والے ادارے اپنی مصنوعات و خدمات کی نمائش اور درآمد کنندگان سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ چارروزہ عالمی تجارتی میلہ 2 تا 5 جون 2022 کو ترکی کے شہراستنبول میں منعقد ہو گا۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالہ سے معلومات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ نمائش میں شرکت سے قومی برآمدات اور اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔