You are currently viewing ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی وارننگ جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش کی وارننگ جاری

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:16/10/2022 18:12
  • Reading time:1 mins read

سڈنی (ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ہو رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا، لیکن اس دوران موسم کی گڑ بڑ کی اطلاعات آنا شروع ہو گئی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق 23 اکتوبر کے دن بارش کے 60 فیصد امکانات موجود ہیں۔تو دیکھنا یہ ہے کہ اتوار کے دن پاک بھارت میچ میں کیا ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان برپا ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، اس میچ کے تمام ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو چکے ہیں۔ 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کی آمد متوقع ہے۔ آج کل آسٹریلیا کا موسم خاصا سرد ہے، ویدر فار کاسٹ کے مطابق میچ کے دن درجہ حرارت 10 سے 17 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے۔ ایک سال کے دوران پاکستان اور بھارت شارٹ فارمیٹ میں تین بار آمنے سامنے آئے ہیں جس میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ورلڈ کپ میں کیاپاکستانی ٹیم اپنی برتری برقرار رکھ سکے گی یا نہیں۔