سڈنی (ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔ جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ کھیلا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان نے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا
- Post author:Umer Khan
- Post published:09/11/2022 16:44
- Post category:پاکستان / دنیا / کھیل
- Post last modified:09/11/2022 16:44
- Reading time:1 mins read
Tags: News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pak vs new zealand, pakistan news, pakistan win, t20 world cup