اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر ) زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کے ٹیکس میں کمی جبکہ کم آمدن والے طبقے سے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کیا جائے ، ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دے دی ۔ ٹیکس ریفارمز کمیشن نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ ٹیکس سلیب 12 سے کم کرکے 7 کر دیئے جائیں جبکہ زیادہ آمدن والی کمپنیوں اور افراد کی ٹیکس شرح میں کمی کی جائے ۔
دوسری جانب ٹیکس ریفارمز کمیشن نے سالانہ 4 لاکھ آمدن والے طبقے کو ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے جبکہ 5 سے ساڑھے 7 لاکھ کمانے والے افراد کے لئے سالانہ 500 روپے اضافی ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے ۔