You are currently viewing ٹیکسلا: گرفتاری کے دوران مزاحمت، پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد

ٹیکسلا: گرفتاری کے دوران مزاحمت، پولیس کا ملزم کی ماں پر تشدد

ٹیکسلا (نیوز ڈیسک) ٹیکسلا کچہری کے باہر پولیس اہلکار نے ملزم کی گرفتاری کے دوران اسکی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ ٹیکسلا کی پولیس ٹیکسلا کچہری میں جیب تراشی میں ملوث ملزم بصیر کو گرفتار کرنے پہنچی جہاں ملزم کی والدہ بیٹے کو بچانے کے لیے آڑے آگئی۔
ملزم کی والدہ کی مداخلت پر امتیاز ناصر نامی پولیس اہلکار نے خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تھپڑ مارے اور دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیب تراش ملزم بصیر کو پولیس گرفتار کرنے گئی تو ملزم نے والدہ کے ہمراہ پولیس سے مزاحمت کی تھی۔
پولیس نے ملزم بصیر کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔
دریں اثناء سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے خاتون پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکار امتیاز ناصر کو معطل کرکے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.