You are currently viewing ٹیل اینڈ پر پانی پہنچانے کے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل

ٹیل اینڈ پر پانی پہنچانے کے اقدامات کر رہے ہیں، وفاقی وزیر آبی وسائل

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹیل اینڈ پر پانی پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں جی ڈی اے کی رکن ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے نکات کا جواب دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پانی کی کمی ایک مسئلہ ہے اور اس پر روزانہ میٹنگ بھی ہوتی ہے کہ ٹیل اینڈ تک پانی کس طرح پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوٹلی بیراج میں 10ہزار کیوسک پانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ سندھ بلوچستان کو پانی نہیں دیتا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور امید ہے کہ اس سے صورتحال میں بہتری آجائے گی۔ تربیلا میں پانی میں اضافہ ہو رہا ہے، دریائے کابل میں اس وقت 20 سے 21 ہزار کیوسک پانی ہے حالانکہ ان دنوں میں وہاں 40 ہزار کیوسک تک پانی ہوتا ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وہ ٹیل اینڈ پر پانی پہنچانے کے لئے سندھ کے وزیر آبپاشی سے بات کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.