You are currently viewing ٹیسٹ کا پہلا دن: انگلینڈ ، چار سنچریاں، چار وکٹوں پر 506رنز

ٹیسٹ کا پہلا دن: انگلینڈ ، چار سنچریاں، چار وکٹوں پر 506رنز

راولپنڈی (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے آغاز پر آج پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے رنز کے ڈھیر لگا دیے۔
چار وکٹوں کے نقصان پر 506رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جب کہ اس دوران اس کے چار کھلاڑیوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ اوپنرز جیک کراؤلے اور بین ڈکیٹ نے مل کر 233رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
بین ڈکیٹ 107رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ زیک کرائولے کو حارث نے بولڈ کر دیا انھوں نے بھی قیمتی 122رنز بنائے۔
اولی پوپ نے 108رنز بنائے ، جوروٹ بدقسمتی سے محض 23رنز بنا سکے۔
کھیل کے اختتام پر کپتان بین اسٹوکس 34اور ہیری پروک 101رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
روشنی کم ہو جانے کے باعث کھیل 75اوورز میں ختم کر دیا گیا۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے 506رنز تھے۔