نیویارک (ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت 85ارب ڈالرز کم ہو گئی ۔
دنیا کی معروف ٹرین کمپنی ٹیسلا کو گزشتہ کاروباری ہفتے سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئرز کی مالیت میں 85 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی۔
دو روز قبل ہی جمعے کو ٹیسلا کے شیئرز 2سال کے کم ترین سطح پر بند ہوئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت کاروباری ہفتے کے اختتام پر 18فیصد گر چکی ہے۔
مالیاتی رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کمپنی کا کاروباری سرمایہ 400ارب ڈالر سے کم ہو گیا ہے۔
ماہرین اس کی وجہ الیکٹرک کاروں کی طلب میں کمی بتا رہے ہیں۔
رجحان تبدیل ہونے سے ٹیسلا کے شیئرز کی فروخت بھی متاثر ہوئی ہے جس سے اس کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
