You are currently viewing ٹھٹہ: ڈوبنے والے تمام ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، آپریشن مکمل

ٹھٹہ: ڈوبنے والے تمام ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، آپریشن مکمل

ٹھٹہ (نیوز ڈیسک) ٹھٹہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی کشتی الاسد کے ڈوبنے والے 4 ماہی گیروں کی لاشیں بھی نکال لی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈوبنے والے تمام 14 ماہی گیروں کی لاشیں سمندر سے نکالنے کا آپریشن مکمل ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 10 ماہی گیروں کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی تھیں، ڈوبنے والے زیادہ تر ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے تھا۔
یاد رہے کہ 5 مارچ کو ابراہیم حیدری کراچی سے الاسد نامی لانچ شکار کے لیے گہرے سمندر میں گئی تھی اور تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹ گئی تھی۔
کشتی میں سوار 45 ماہی گیروں میں سے 31 کو بچا لیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.