لوئر دیر(ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک کم سن نوجوان نے اپنے والدین پر گولی چلا دی۔
فائرنگ سے نوجوان کا والد جاں بحق جب کہ والدہ زخمی ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان ٹک ٹاک کا شوقین تھا اور قریبی پہاڑی علاقوں میں جا کر ٹک ٹاک وڈیو بناتا اور اپ لوڈ کرتا تھا، ماں باپ کی جانب سے موبائل فون نہ دینے پر نوجوان طیش میں آ گیا اور گولی چلا دی، مقتول باپ ٹیکسی ڈرائیور بتایا جاتا ہے۔
ملزم کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس کا ایک روزہ ریمانڈ عدالت نے جاری کر دیا۔
