You are currently viewing ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوگئیں

ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوگئیں

خوشاب (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سمیرا ملک نے مسلم لیگ (ن) کی پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ خوشاب کے حلقہ این اے 87 سے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے دیا۔
ذرائع کے مطابق این اے87 خوشاب سے مسلم لیگ (ن) کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک ناراض تھیں۔
دریں اثناء ترجمان سمیرا ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نظرانداز کیا، اس لیے سمیرا ملک اب استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.