(ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 301 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
نئے متاثرین کی اوسط تعداد، ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں بڑھی ہے۔ 15 جنوری کے بعد پہلی بار ہفتہ وار اوسط میں اضافہ ہوا ہے۔ٹوکیو میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے ایسے متاثرین کی کل تعداد اب 1 لاکھ 12 ہزار 925 ہو گئی ہے، جن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔حکام کے مطابق تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد جمعرات کے مقابلے میں دو کم ہو کر 49 رہ گئی ہے۔