ٹوکیو(ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 258 نئےمریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 258 نئےمریضوں کی تصدیق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار 8 سو 65 ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہفتے کا دوسرا روز ہے کہ متاثرہ افرادکی یومیہ تعداد 200 سے متجاوز ہوئی ہے۔