ٹوکیو(اسٹٓاف رپورٹر) ٹوکیو میں ایسے کنٹیکٹ لینس تیار کئیے گئے ہیں جن سے ویڈیو باآسانی کیپچر کی جاسکے گی۔
اطلاعات کے مطابق جاپان میں سونی کمپنی کے 7سائنسدانوں نے جدید کانٹیکٹ لینسز کو ڈیزائن کیا ہے جس میں 1کیمرا، وائر لیس پروسیسنگ یونٹ اور 1اسٹوریج یونٹ ہے۔
سونی نے اپنے اس جدید لینس کے لیئے پیٹنٹ کی درخواست بھی دے دی ہے جس میں بتایا گیا کہ اسمارٹ لینس پپوٹوں کی حرکت سے کس طرح کیمرے کے کئی افعال کو چلائے گا،لینس کو چلانے کے لیئے کسی بٹن کی ضرورت نہیں جبکہ اسے اسمارٹ فون سے جوڑا جا سکتا ہے۔