You are currently viewing ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹک ٹاک نے نوجوان کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹک ٹاک نے نوجوان کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اکال والا روڈ کے قریب گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 18 سالہ احمد نے گزشتہ شام اپنے دوست کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکا کہہ کر تالاب میں چھلانگ لگادی۔
تالاب کی گہرائی زیادہ ہونےکی وجہ سے احمد ڈوب گیا۔
بعدازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے بعد نوجوان کی لاش تالاب سے نکال کر اسپتال منتقل کردی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.