You are currently viewing ٹوئٹر کے بند اکائونٹس آئندہ ہفتے بحال کرنا شروع کریں گے، ایلون مسک

ٹوئٹر کے بند اکائونٹس آئندہ ہفتے بحال کرنا شروع کریں گے، ایلون مسک

واشنگٹن (ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص اور سپیس ایکس خلائی ٹیکنالوجی کمپنی اور ٹیسلا الیکٹرانک موٹرسازکمپنی کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ٹوئٹر کے بنداکائونٹس کو بحال کرنا شروع کر یں گے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایک حالیہ سروے میں شہریوں نے ایمنسٹی کے حق میں رائے دی ہے جو آئندہ ہفتے شروع کی جارہی ہے۔
ان کا یہ اعلان اس رائے شماری کے بعد کیا گیا ہے جس میں صارفین کا کہنا تھا کہ معطل اکانٹس کے لیے عام معافی کی پیشکش کی جائے بشرطیکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی نہ کی ہو یا بڑے فراڈ میں ملوث نہ ہوں ، سروے میں صارفین یہ جواب ہاں یا نہیں میں دے سکتے تھے۔
رائے شماری گزشتہ روز 12 بجکر 45 منٹ پر بند ہوئی ،تجویز کے حق میں 72.4 فیصد اور مخالفت میں 27.6 فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔اس پول میں 3 ملین سے زیادہ صارفین نے حصہ لیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس فیصلے کے تحت کتنے اکائونٹس کو بحال کیا جائے گا۔