کیلیفورنیا (ڈیسک) ٹوئٹر کے بعد میٹا نے بھی گزشتہ روز بڑے پیمانے پر فیس بک ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کی جانب سے رواں ہفتے بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔ میٹا کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق یہ اقدام کمپنی میں اضافی بھرتیوں کے باعث اخراجات بڑھنے اور آمدنی میں کمی کے باعث کیا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں 87 ہزار سے زیادہ افراد میٹا کے لیے کام کررہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے ہزاروں افراد کو فارغ کیے جانے کا عمل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔یہ میٹا کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ ملازمین کو نکالا جارہا ہے۔میٹا کے ایک ترجمان نے اس رپورٹ پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ کے گزشتہ ماہ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ 2023 میں زیادہ ترقی کرنے والے چند شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ ٹیمز میں توسیع ہوگی جبکہ زیادہ تر ٹیموں کا حجم اگلے سال سکڑ جائے گا۔

ٹوئٹر کے بعد میٹا سے بھی ہزاروں ملازمین کی برطرفیوں کا آغاز
- Post author:نیوز پاکستان
- Post published:09/11/2022 15:35
- Post category:دنیا
- Post last modified:09/11/2022 15:37
- Reading time:1 mins read
Tags: Facebook, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news
Share the love Share this content
نیوز پاکستان
Exclusive Information 24/7