نیویارک (ڈیسک) مشہور امریکی ماڈل جی جی حدید نے یہ کہہ کر ٹوئٹر سے جان چھڑا لی کہ ایلون مسک کے آنے کے بعد ٹوئٹر اب نفرت اور تعصب کا ذخیرہ بنتا جا رہا ہے۔
جی جی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک صارف کے ٹوئٹر چھوڑنے کے اعلان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ کو غیر فعال کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ویسے تو میرا اکائونٹ کافی وقت سے ان ایکٹو ہے لیکن میں نے یہ فیصلہ خاص طور پر ایلون مسک کے ٹوئٹر سنبھالنے کی وجہ سے کیا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ اب ٹوئٹر ایسا پلیٹ فارم نہیں رہا جہاں میں رہ سکوں۔ یاد رہے کہ جی جی حدید سے قبل دنیا کی کئی مقبول شخصیات ٹوئٹر چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں۔