ٹنڈومحمد خان (ڈیسک) ٹنڈو محمد خان میں 7 سالہ بچی کےمبینہ زیا دتی کے بعد زندہ جلادیا گیا
پولیس کے مطابق گوٹھ سومار ماچھی کی رہائشی متاثرہ بچی کا 20 فیصد جسم جھلس گیا ہے جو مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔
سول سرجن ڈاکٹر امیر علی چنہ کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا ہے۔ پولیس سرجن نے کہا کہ بچی کو زیادتی کے بعد جلانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ والد نے روزگار پر جانے سے قبل بچی کو موسیٰ نامی پڑوسی کے گھر چھوڑا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی جاوید عالم کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مبینہ زیادتی کے واقعے کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی