میرپورخاص (ڈیسک) ٹریفک وارڈن کی جانب سے مبینہ رشوت طلبی پر رکشہ ڈرائیور نے خود سوزی کرلی۔
رکشہ ڈرائیور کی جانب سے خود کو آگ لگانے کا واقعہ مارکیٹ چوک کے قریب پیش آیا۔
پولیس کے مطابق ساجن نامی رکشہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈرائیور کے مطابق سڑک کے قریب رکشہ کھڑا کرنے پر ٹریفک پولیس اہلکار بار بار رشوت طلب کرتے تھے جس کی وجہ سے خود کو آگ لگائی۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے دو اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ڈی ایس پی کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔