You are currently viewing ٹرمپ کی بھتیجی کا خاندانی نام بدلنے کا فیصلہ

ٹرمپ کی بھتیجی کا خاندانی نام بدلنے کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:25/01/2021 10:42
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)سابق امریکی صدر ٹرمپ کی بھتیجی نے اپنا خاندانی نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میری ٹرمپ نے ملک کے سابق صدر اور اپنے چچا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ منفی نتائج کے سد باب کے لئے اپنا خاندانی نام بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے ٹیلیگراف سے انٹرویو میں کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو میں اپناخاندانی نام بدل دوں گی۔میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چچا ٹرمپ سے تعلقات کی وجہ سے ان پر مرتب ہونے والے اثرات کے مد نظر انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے انہوں نے ریڈیو کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے چچا ٹرمپ کو بزدل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کانگریس پر حملے کے وقت ان کے چچا خوشی سے جھوم رہے تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.