ٹرمپ نے سکرین ایکٹرس گلڈ سے استعفی دے دیا

واشنگٹن(ڈیسک)امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سکرین ایکٹرس گلڈ (ٹیلی ویژن اور ریڈیوں اداکاروں کے ادارے) سے استعفی دے دیا ہے۔

گلڈ کی ڈسپلنری کمیٹی گزشتہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہلس میں پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں ٹرمپ نکالنے کے لئے ووٹنگ کرنے والی تھی لیکن اس سے قبل ہی انہوں نے خود استعفی دے دیا۔ ٹرمپ نے سکرین ایکٹرس گلڈ کی صدر گیبریل کارٹیرس کو لکھے مکتوب میں کہا میں نے آپ کو یہ خط تنظیم کی اپنی رکنیت ختم کرنے کے بارے میں مبینہ طور پر ہونے والی سماعت کے پیش نظر لکھا ہے۔ میری خواہش آپ کی تنظیم سے زیادہ وقت تک وابستہ رہنے کی نہیں ہے۔ وہیں گلڈ نے ٹرمپ کے استعفی کو منظور کرتے ہوئے ان کے خط کا دو لفظوں تھینک یو میں جواب دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.