You are currently viewing ٹرانسفر، پوسٹنگ، بھرتی، ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی ختم

ٹرانسفر، پوسٹنگ، بھرتی، ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹرانسفر، پوسٹنگ، بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پر عائد پابندی اٹھالی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پابندی اٹھائی جارہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ منتخب حکومتیں اپنے روزمرہ کے امور انجام دے سکتی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات کے باعث ٹرانسفر، پوسٹنگ، بھرتی اور ترقیاتی منصوبوں پر پابندی عائد کی تھی۔
واضح رہے کہ صوبوں کے بعد آج مرکز میں بھی منتخب حکومت بن گئی جس کے بعد پابندی اٹھالی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.