ابوظہبی(ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے بھارت کے روی چندر ایشون اسپن بولنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی ٹیسٹ ریکنگ میں اسپن بولنگ میں بھارت کے روی چندر ایشون پہلے نمبر پر آ گئے جبکہ چند دنوں کیے لئےپہلی پوزیشن پر براجمان رہنے والے پاکستانی بولر یاسر شاہ پہلی سے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
نئی ریکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین چوتھی جبکہ بیٹنگ میں پاکستانی بلے باز یونس خان ساتویں نمبر سے دسویں نمبر پر آچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ چکے تھے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے باعث پہلی پوزیشن کھو کر پانچوں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں ۔