بیجنگ(ڈیسک) پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون او رسرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان اور چائنہ نے مختلف شعبوں میں تعاون او رسرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔
معاہدے کے مطابق چین کی لین ای کمپنی لاہور میں ٹریڈ اینڈ لوجسٹک پارک قائم کرے گی جبکہ چینی روایتی ادویات آکو پینکچر ٹریننگ ٹیکسٹائل پروفیشنل کورس کروانے کا معاہدہ ہو ا ہے ۔
معاہدہ چینی گورنمنٹ اور پاکستان ٹیکنیکل ایجو کیشن ایڈو کیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے مابین ہوا ہے اسکے علاوہ شان ڈونگ یونگ تھائی پیپر مل کے درمیان 70 ملین ڈالر کا معاہدہ بھی ہوا۔