کراسر(اسٹاف رپورٹر) وینزویلا کی حکومت نے ملک میں بجلی کے بحران کے باعث جمعہ کی چھٹی کا اعلان کردیا۔
اطلاعات کے مطابق وینزویلا میں پانی کے بحران سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس میدورو نے سرکاری ٹی وی پراعلان کیا کہ بجلی بچانے کے لئے آئندہ 2 ماہ کے لئے جمعہ کے روز بھی سرکاری چھٹی ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد بجلی فراہم کرنے والے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم میں پانی کم ترین سطح تک پہنچ گیا ہے،جس کے باعث ملک کو بجلی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث اب وینزویلا میں جمعے کی چھٹی ملا کر ہفتے میں 3 دن چھٹی ہوگی۔