جنوبی افریقہ (ڈیسک) خواتین کے T20ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا اور جیت کو بھرپور طریقےسے منایا۔
گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی منیبہ علی نے سنچری اسکور کر ڈالی جس کے بعد وہ ٹی 20میں سنچری کرنے والی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔
پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے گروپ بی میں اپنے دوسرے میچ میں حریف ٹیم آئر لینڈ کو 70رنز سے ہرا دیا۔
ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ نے میچ جیتنے پر کیک کاٹا اور خوب ہلہ گلہ کیا۔
قومی ٹیم کل مغربی صوبے میں پریکٹس سیشن کرے گی، جب کہ 19فروری کو اپنا تیسرا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔
یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 6بجے شروع ہو گا ، یہ میچ بولینڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔