You are currently viewing ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر براوو پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائر

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر براوو پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائر

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:02/09/2024 06:42
  • Reading time:1 mins read

کیریبیئن (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کیریبیئن پریمیئر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے 2023 میں انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔
5 بار سی پی ایل ٹرافی اٹھانے والے براوو نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر بہت اچھا رہا ، سی پی ایل کا یہ سیزن میرا آخری پروفیشنل ٹورنامنٹ ہوگا جو میں ہوم گراؤنڈ پر کھیلوں گا۔
واضح رہے کہ براوو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔
وہ 579 میچز میں 630 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ انہوں نے 6 ہزار 970 رنز بھی اسکور کیے۔