You are currently viewing ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کیخلاف تیاریاں، کراچی میں کیمپ شروع

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کیخلاف تیاریاں، کراچی میں کیمپ شروع

کراچی (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹرز کا کیمپ کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگیا۔
کیمپ میں 20 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں، کھلاڑی 8 اپریل تک کیمپ میں شرکت کے بعد عید منانے کے لیے اگلے دن واپس روانہ ہوں گی۔
13 اپریل کو اسکواڈ کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 18 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کی تیاری کے لیے جمع ہوگا۔
واضح رہے کہ دو طرفہ سیریز میں 3 ون ڈے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، علاوہ ازیں 5 ٹی ٹوئنٹی بھی شامل ہیں۔
عبوری ہیڈ کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری سیریز اچھی رہی، اس سیریز کے بعد ہمارا ہدف کھلاڑیوں کی فٹنس میں بہتری لانا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سپورٹ اسٹاف میں دو نئے کوچز کو شامل کیا ہے جس سے آنے والی سیریز میں ہماری ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.