You are currently viewing ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 18 جون سے شروع ہو گا

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 18 جون سے شروع ہو گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:14/06/2021 15:36
  • Reading time:1 mins read

سینٹ لوشیا(ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 جون سے ڈیرن سیمی نیشنل سٹیڈیم، گراس آئلیٹ میں شروع ہو گا۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ اسی میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بآسانی اننگز اور 63 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 26 جون، دوسرا 27 جون، تیسرا 29 جون، چوتھا یکم جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے جائیں گے۔