You are currently viewing ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیں ،شکیب الحسن

ویسٹ انڈیزکی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دیں ،شکیب الحسن

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:21/01/2021 12:33
  • Reading time:1 mins read

ڈھاکہ (ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دےکر سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 6وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کے لئے حکمت عملی تیارکر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔33سالہ شکیب الحسن نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور کالی آندھی کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ (آج) جمعہ ڈھاکہ میں شروع ہوگا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.