اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گرد چھپ کر ہی عدالت آتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی اور لاہور ہائیکورٹ میں دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب منہ چھپا کر آنا پڑے گا۔
انہوں نے سوال کیا کہ پولیس کے سر توڑنے، پیٹرول بم پھینکنے اور مسلح جتھوں کے ذریعے حملہ آور ہونے کے بعد کیا آپ کی اہلیہ ڈر گئیں؟
وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ مریم نواز کے نیب سیل میں کیمرہ لگا کر اپنے موبائل پر دیکھتے تھے، اس وقت شرم اور حیا تھی؟
کیا عمران خان کو مریم نواز کے بیڈ روم میں رات کو گھسنے کا آرڈر دیتے ہوئے شرم آتی تھی؟
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ کیا کبھی پنکی کو ہیرے اور انگوٹھیاں لیتے ہوئے ڈر لگا، کبھی ان کی چیخیں نکلیں؟