You are currently viewing وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر ردعمل ہوگا، خواجہ آصف

وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر ردعمل ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہ دھمکی کہاں گئی مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر رد عمل ہوگا۔ لگتا ہے خان صاحب کو افاقہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں دوبارہ گرفتاری کی صورت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے ہنگامہ نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔
عمران خان نے کہا تھا کہ کارکنوں نے ہنگامہ کیا تو پی ڈی ایم کو بیانیہ ملے گا، کارکنوں کے ہنگامے کو حکومت کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ حکومت بے امنی کو کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7