لنڈی کوتل (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میری نظر میں رفتار سے زیادہ اہم کارکردگی ہے، میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کی جائیں۔
انھوں نے کہا کہ انجری کے بعد میری بولنگ کی رفتار میں کمی آئی تھی ، البتہ ریکوری کے بعد ٹیم میں واپسی ممکن ہوئی ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا، میں فارم میں واپس آیا ہوں۔
شاہین کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کھیل میں بہتری نظر آئے گی، میں چاہتا ہوں کہ اپنی صلاحیتوںمیں اضافہ کیا جائے، بولنگ میں ورائٹی لائی جانی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ بولنگ میں ویری ایشن بہت ضروری ہے، مختلف پچز پر مختلف حکمت عملی کے ساتھ بولنگ کی صلاحیت بہت ضروری ہے۔
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی نے شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی اور کوالٹی پر اظہار تشویش کیا تھا، انھوں نے شاہین کو مشورہ دیا تھا کہ انھیں اپنی رفتار پر توجہ دینی چاہئے۔
