You are currently viewing ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ

ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ

کراچی (ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
فاسٹ بالر میٹ ہینری ون ڈے سیریز کے میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے، میٹ ہینری اپنی انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث فیلڈنگ نہیں کر سکے تھے۔
نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث وہ مزید میچز نہیں کھیل سکیں گے اور ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن لوٹ جائیں گے۔
دیکھنا یہ ہے کہ کیوی ٹیم میں ان کی جگہ کس کھلاڑی کو کھلایا جائے گا، نیوزی لینڈ کرکٹ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا، ذرائع کے مطابق جیکب ڈفی وکو ان کی جگہ پر کھلایا جا ئے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی، سیریز کے دونوں میچز ڈرا ہو گئے تھے۔
ون ڈے سیریز کا آغاز کل بروز پیر سے کراچی میں ہو رہا ہے۔ ون ڈے سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔
سیریز کا پہلا میچ 9جنوری، دوسرا 11 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 13جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔