میلبرن (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے شاہین آفریدی، نسیم شاہ، بابر اعظم اور حارث رؤف سمیت پاکستان اسکواڈ کے 7 ارکان میلبرن پہنچ گئے۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان اسکواڈ کے دیگر ارکان آج شب کراچی سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے، ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور بھی اسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا۔