You are currently viewing ولادیمیر پوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور صدر حلف اٹھا لیا

ولادیمیر پوٹن نے چوتھی مرتبہ بطور صدر حلف اٹھا لیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:08/05/2018 16:46
  • Reading time:1 mins read

ماسکو(ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج چوتھی مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اس موقع پر پوٹن کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف اپنے وطن کی خوشحالی اور استحکام ہے۔ دو ماہ قبل ہونے انتخابات میں انہوں نے ریکارڈ 76.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کی تقریب حلف برداری میں قریب پانچ ہزار مہمان مدعو تھے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن گزشتہ اٹھارہ برسوں سے اقتدار میں ہیں۔قبل ازیں وہ روسی ساختہ صدارتی لیموزین میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے۔انہوں نے مخلصانہ حمایت پر روسی شہریوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
(اے پی پی)

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.