You are currently viewing وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا انتونیو گوئترس کے نام ٹویٹ

وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا انتونیو گوئترس کے نام ٹویٹ

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز سیکرٹری جنرل اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف ہونے والے اس جرم کی ذمہ دار نسل پرست اسرائیلی حکومت کا نام لیا جائے، حفاظت کی ذمہ داری آپ کی ہے اور آپ کے پاس چارٹر کا چیپٹر 7 ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے نام ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ محض بیانات سے اب کچھ نہیں ہوگا، اقوام متحدہ کسی سیکرٹری جنرل کے ذریعہ ایکشن لیکر اپنی کمزوری کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.