اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
کابینہ اجلاس آج دوپہر 2بجے کے بعد شروع ہو گا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، آئینی عدالتی بحران، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر قانونی مشاورت اور آئندہ اپنائی جانے والی حکمت عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر بات ہو گی ، اس کے علاوہ صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ پروسیچر اینڈ پریکٹس بل پر نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، بل کو ایک بار پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے پر بات کی جائے گی۔
