You are currently viewing وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر نیب نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.