You are currently viewing وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کئی فیصلوں کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کئی فیصلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ڈیسک)  وفاقی کابینہ نے 13 اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ نے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا نام بدل کر انوسٹمنٹ پاکستان رکھنے کی منظوری دے دی۔
اسی طرح فیڈرل گورنمنٹ کی جگہ متعلقہ اتھارٹیز کا نام رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے سید رضا زیدی کو چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کےلیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے سپرد کردیا جائے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.