You are currently viewing وفاقی کابینہ میں 5 نئے معاونین کا اضافہ، ارکان کی تعداد 83 ہوگئی

وفاقی کابینہ میں 5 نئے معاونین کا اضافہ، ارکان کی تعداد 83 ہوگئی

اسلام آباد (ڈیسک) کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہباز شریف کے 5 نئے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے، پانچوں معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ 5 نئے معاونین کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ کابینہ ارکان کی کل تعداد 83 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، 38 معاونین خصوصی اور 4 مشیر شامل ہیں۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.