لاہور (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور سینٹر جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں امام مسجد کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا.
حاکم ٹاؤن باگڑیاں لاہور کے امام مسجد ارشاد الرحمان کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات 9/11X3 ATA کے تحت درج مقدمہ 2022 /3715 کے متن کے مطابق ٹی وی پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس میں مسلم لیگ کے سینیٹر جاوید لطیف نے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ودیگر کی اعانت اور مشورے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلامی شعائر کا منکر، غیر مسلم اور غیرمسلموں کا سہولت کار قرار دیکر ملک میں مذہبی منافرت اور معاشرتی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، مقدمہ مدعی کے مطابق ایم ڈی پی ٹی وی سہیل خان، کنٹرولر پروگرام راشد بیگ اور پروگرام پروڈیوسر وغیرہ بھی اعانت کے مرتکب ہوئے ہیں.دریں اثناء وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔