اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمی پولیس اہل کاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دھماکا بظاہر خودکش لگتا ہے، بلوچستان حکومت سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔ پولیس شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت سے کوئٹہ خودکش حملے کی رپورٹ طلب کرلی
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 13:13
- Post category:اسلام آباد / بلوچستان / پاکستان
- Post last modified:30/11/2022 13:13
- Reading time:1 mins read
Tags: News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, quetta blast, Rana sanaullah