You are currently viewing وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ الحمدللہ، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات کی حیثیت سےقوم کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ میں نے اس مدت کے دوران اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا اس مشکل وقت میں ہر ممکن طریقے سے اپنی قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہوں۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.