You are currently viewing وفاقی وزیر امین الحق میں بھی کورونا وائرس کا شکار  ہو گئے

وفاقی وزیر امین الحق میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

کراچی (ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا تھا۔

انہوں نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ امین الحق نے بتایا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.