You are currently viewing وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سنگر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سنگر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:04/06/2021 16:09
  • Reading time:1 mins read

ہری پور(ڈیسک)وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی جانب سے اہلیان ہری پور سے کیا گیا ایک اور وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔

وفاقی وزیر عمر ایوب خان (ہفتہ) کو سنگر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ شام 4 بجے یونین کونسل سرائے نعمت خان کے سابق ناظم ملک محمد یونس اعوان اور سابق ناظم وی سی بانڈہ منیر خان مقبول اعوان کی قیادت میں پسوال کے مقام پر ایک پروقار تقریب منعقد ہو گی جس میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان سنگر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اہلیان یونین کونسل سرائے نعمت خان کا بجلی کا سب سے پرانا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ ملک محمد یونس اعوان نے اس موقع پر تمام احباب کو پروقار تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.