You are currently viewing وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پی ٹی وی کی 57 ویں سالگرہ پر مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پی ٹی وی کی 57 ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی 57 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 1961 میں سید واجد علی نے انجینئر عبیداللہ کو ایک پرائیویٹ ٹی وی کھڑا کرنے کا ٹاسک دیا تھا، صدر ایوب کو یہ آئیڈیا اتنا بھایا کہ انہوں نے اسےحکومت کی زیر سرپرستی لےلیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان میں ایک ٹینٹ میں عبیداللہ اور ان کی ٹیم نے اس ادارے کی بنیاد رکھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.